ملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان کل منایا جائے گا

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:58

اسلا م آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) ملکی تاریخ کے المناک سانحہ سقوط ڈھاکہ و مشرقی پاکستان، ملک کو دولخت ہوئے 45برس بیت گئے۔

(جاری ہے)

16 دسمبر 1971ء کا سانحہ مشرقی پاکستان ملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان 16دسمبرجمعہ کو منایا جائے گا اس سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سانحہ مشرقی پاکستا ن کے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو پیش کریں گے اس روز قومی اخبارات میں سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہونگے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ء کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے ۔سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں26مارچ 1971ء کو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہو گیا ۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کیلئے حمود الرحمن کمیشن بھی بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :