ڈی جی آئی ایس آئی کووزیراعظم کاساتھ نہ دینے پرتبدیل کیاگیا۔سینئرصحافی نجم سیٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 11:25

ڈی جی آئی ایس آئی کووزیراعظم کاساتھ نہ دینے پرتبدیل کیاگیا۔سینئرصحافی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یہ سمجھتے تھے کہ آئی ایس آئی ان کا ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس کچھ رپورٹس تھیں ان سے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ ان میں کونسی رپورٹس نہیں تھیں اور کون سی تھیں۔ لیکن وزیر اعظم کو یوں محسوس ہوتا تھا کہ شاید آئی ایس آئی ان کو تحفظ دے گی ۔

(جاری ہے)

لیکن شاید آئی ایس آئی نے اگر وزیراعظم کو تحفظ نہیں دیا تو نقصان بھی نہیں پہنچایا۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ وزیراعظم کوعلم ہوا تھا کہ آئی ایس آئی کی تیار کردہ رپورٹ وزیر اعظم کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ اس اُلجھن سے بچنے کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی جگہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :