تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے، خیبر پختونخواہ حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 11:15

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2016ء) : خیبر پختونخواہ حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔ ویب سائٹ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ البتہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ ہیکرز نے سائٹ ہیک کر کے لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیکرز نے سائٹ پر لکھا کہ اس ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مقصد فاٹا ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں غیر قانونی عہدوں کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ ہیکرز کے پیغامات دیکھ کر یوں محسوس ہورہا تھا کہ ہیکرز کے پی کے کی حکومت سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کے پی کے میں عمران خان کی حکومت ایک مذاق ہے کیونکہ جو شخص ایک سال کے لیے بھی اپنی شادی نہیں بچا سکا وہ حکومت کیا کرے گا؟ رپورٹ فائل ہونے تک خیبر پختونخواہ حکومت کی ویب سائٹ پہنچ سے دور رہی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ کے آخر میں ایک اور پیغام دیا کہ اس ہیکنگ کا کریڈٹ بھارتی خفیہ ایجنسی را یا این ڈی ایس کو نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :