عامر خان کی اہلیہ نے دیور کی قابل اعتراض تصاویر شائع کرنے پر معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 دسمبر 2016 01:05

عامر خان کی اہلیہ نے دیور کی قابل اعتراض تصاویر شائع کرنے پر معافی مانگ ..

نیویارک (اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار، 14دسمبر2016) عامر خان کی اہلیہ نے دیور کی قابل اعتراض تصاویر شائع کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان کی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر اپنے دیور کی قابل اعتراض تصویر شائع کرنے پر معذرت کی ہے۔ فریال کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں امریکا میں موجود ہیں اور کافی تھکاوٹ کا شکار ہیں۔ جبکہ ان کے سسرال والوں کی جانب سے کیے جانے والے سلوک اور لگائے جانے والے الزامات کے باعث انہوں نے غصے میں آ کر اپنے دیور کی قابل اعتراض تصاویر شائع کر دی تھیں جس پر وہ معذرت کرتی ہیں۔