تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سامان وریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں

بدھ 14 دسمبر 2016 23:30

ملتان ۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے گز شتہ روز بھی اپنی نگرانی میں محکمہ سو ل ڈ یفنس اور پولیس کی بھا ری نفر ی کے ہمر اہ اندرو ن شہر سمیت مختلف علا قو ں میں تجا وز ات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا اور ہزاروں من وز ن سا مان اور ر یڑ ھیا ں قبضے میں لے لیں ،ڈ ی سی او قلعہ کہنہ قا سم با غ پہنچے اور محکمہ سو ل ڈ یفنس و پو لیس سمیت متعلقہ محکمو ں کے اہلکا رو ں سے خطا ب کیا اور آ پریشن بھر پور اند از میں کامیا ب بنا نے کی تلقین کی ،سول ڈ یفنس اہلکا رو ں نے سٹر ک پر رکھا تما م ساما ن ٹر کو ں میں لا د کر حسین آ گاہی ،حر م گیٹ ،دہلی گیٹ اوراورنگز یب رو ڈ کے علا قو ں کو کلیئر کر ادیا ،اس موقع پر ڈی سی او نا در چٹھہ پیدل چل کرٹیمو ں کی رہنما ئی کرتے رہے جبکہ ان کے ہمر اہ انچا ر ج تجا وزات مہم و ڈ ی اوایچ آ ر ایم فا روق ڈو گر ، اے سی سٹی خالدگیلا نی اور ڈسٹر کٹ آ فیسرسول ڈ یفنس را نا طا ر محمود بھی تھے ،ڈ ی سی او نے ا س موقع پر دکانداروں اور ریڑ ھی بانو ں کو تجا وزا ت از خود ختم کر نے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکو مت روز انہ کی بنیاد وں پر تجا وز ات آ پر یشن جا ری رکھے گی،محکمہ سول ڈ یفنس کے اہلکار بھرپور اند از میں تجا ز وات آ پر یشن کامیا ب بنا رہی ہیں، سو ل ڈ یفنس محکمے کو ہر قسم کی سہو لیا ت اوراختیا رات فرا ہم کر ینگے ، انہو ں نے کہا کہ قبضے میں لیا گیا سا ما ن کسی صو ر ت واپس نہیں کیا جا ئے گا ،ضلعی انتظا میہ تمام سا ما ن کو نیلا م کر کے ریونیو سر کا ری خز انے میںجمع کر ائے گی ،انہو ں نے کہا کہ بہت جلد شہر کی تنگ سٹر کوں اور چو کو ں کوکشا د ہ کر نے کے عمل کا آ غاز کیا جا ئے گا جس کے بعد مو ثر حکمت عملی کے ذر یعے ریڑ ھی با نو ں کو مخصوص مقا مات پر کاروبا ر کر نے کی اجازت دی جا ئے گی تاکہ کسی کا کا رو با ر متا ثر نہ ہو ،بعد ازاں تجا وزا ت سکو اڈ نے گلگشت ، جلال مسجد چو ک اور گردیزی ما ر کیٹ میں بھی تجاوزا ت کیخلا ف بھر پور آ پریشن کر کے سا مان قبضے میں لے لیا ،اس موقع پر شہریو ں نے ڈ ی سی او زند ہ با د کے نعر ے بھی لگا ئے۔