باراوربنچ کی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے ،وقت اچھاگزرے تووقت کاپتہ ہی نہیں چلتا،چیف جسٹس انورظہیرجمالی

مسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ،ہم اچھے دنوں کے لئے پرامیدہیں،جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس انورظہیرجمالی کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ

بدھ 14 دسمبر 2016 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاہے کہ باراوربنچ کی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے ،وقت اچھاگزرے تووقت کاپتہ ہی نہیں چلتا،جبکہ جسٹس ثاقب نثارنے کہاہے کہ مسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ،ہم اچھے دنوں کے لئے پرامیدہیں ۔بدھ کے روزسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس انورظہیرجمالی کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ دیاگیا،جس میں ججز،وکلاء اوردیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انورظہیرجمالی نے کہاکہ وقت اچھاگزرے تووقت کاپتہ ہی نہیں چلتا،18سال سے زائدکاعرصہ عدلیہ میں فرائض سرانجام دیئے ،میرے دورمیں بارکامکمل تعاون رہا،ججزاوروکلاء کاتعاون حاصل رہا،باراوربنچ کے درمیان تعلق اچھارہا۔انہوںنے کہاکہ باراوربنچ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں باراوربنچ کی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے ،جسٹس ثاقب نثارنے کہاکہ انورظہیرجمالی کادورشاندارتھاوہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں ۔انہوںنے کہاکہ باراوربنچ ایک جسم کے 2حصے ہیں ،ہمیں اپنی ذمہ داری کااحساس ہے ،مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ،ہم اچھے دنوں کیلئے پرامیدہیں ،تقریب سے سپریم کورٹ بارکے صدرنے بھی خطاب کیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :