ڈی جی رینجرزسندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدوں پرنئی تقرریاں کردی گئیں

میجر جنرل محمدسعیدڈی جی رینجرز سندھ جبکہ میجرجنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات

بدھ 14 دسمبر 2016 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈی جی رینجرزسندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدوں پرنئی تقرریاں کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمدسعیدکوڈی جی رینجرز سندھ جبکہ میجرجنرل ندیم انجم کوآئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کیاگیاہے۔