جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں کے سیمسٹر امتحانات سال 2015ء بہت جلد منعقد ہوںگے ، ناظم امتحانات

بدھ 14 دسمبر 2016 23:10

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے سیمسٹر امتحانات والے ناظم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی سی آئی ٹی، چار سالہ بی بی اے (آنرز) پروگرام، چار سالہ ایم بی اے (آنرز) پروگرام، 2 سالہ ایم بی اے (آنرز) پروگرام سال 2015ء کے سیمسٹر امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے اس سلسلے میں بغیر لیٹ فی کے امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ 26 سے 28 دسمبر تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم وصول کیے جائیں گے ملحقہ خاکی کالجز کے انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ امیدواروں سے امتحانی فارم وصول کرکے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کے دفتر میں جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :