صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن سے تعلیم اور صحت کے اداروں میں نمایاں بہتری آئی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات مشتاق احمد غنی کا تقریب سے خطاب
بدھ 14 دسمبر 2016 22:56
(جاری ہے)
مشتاق احمد غنی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں تعلیم کے ساتھ مذاق کیا گیا کیونکہ پرائمری سکولوں میں صرف 2اساتذہ اور 2کمرے موجود ہوتے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے اس تعداد کو بڑھایا اور اب پرائمری سکولوں میں2کی بجائے 6اساتذہ اور 6کمرے ہوں گے ۔
یہ انعامات تنگی شبقدر کالج، علی خان کالج،گورنمنٹ ایف جی کالج چارسدہ،کاجو بی بی کالج ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور شبقدر گرلز ڈگری کالج کے انٹر ،ایف ایس سی اور بی ایس کے طالب علموں میں تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ پالیسی کے تحت15000کلاس رومز بنائے جائیں گے جبکہ اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے لئے مزید30,000 اسا تذہ بھر تی کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بہتری کی وجہ سے نجی سکولوں سے 35000بچوں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا جبکہ سرکاری کالجوں کے 215طالبعلموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بونیر ، چترال اور لکی مروت میں یونیورسٹیا ںقائم کی جا رہی ہیں اوردور دراز علاقوں میں بھی کیمپس بنائے جائیں گے جبکہ صوبے میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے 70فیصدکالجز خواتین کے لئے بنائے جائیں گے اور صوبہ بھر میں معذور افراد کے لئے پی ایچ ڈی تک تعلیم مفت بنائی جا چکی ہے مشتاق احمد غنی نے مزید واضح کیا کہ اساتذہ کی کمی کو جلد سے جلدپورا کرنے کے لئے موجودہ حکومت نے تمام کالجز کے پرنسپلز کو با اختیار بنایا ہے کہ وہ 25000ماہانہ تنخواہ کے عوض اساتذہ کی بھرتی کر سکتے ہیں اپنے خطاب میں مشتاق غنی نے مزیدکہا کہ 500ملین روپے غریب طالب علموں کے لئے مختص کئے جا چکے ہیں جن سے وہ ملک کی کسی بھی یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے میں داخلہ لے سکیں گے۔بعد ازاں انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.