ملتان میں انسداد ڈرگ ٹاسک فورس نے جعلی ادوایات تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل کردیں،2افراد گرفتار

بدھ 14 دسمبر 2016 22:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ملتان میں ضلعی ٹا سک فورس برا ئے ڈر گ نے شجا ع آ با د روڈپر جعلی ادویا ت تیا ر کر نے والے 2 کار خا نے سیل کر کے 2 افراد کو گر فتا ر کر کے مقدما ت درج کر ادئیے ۔ضلعی ٹاسک فو رس بر ائے ڈ ر گ کے انچا ر ج ڈ ر گ انسپکٹر محمد اسد کو اطلا ع ملی کہ اولڈ شجا ع آ با د رو ڈ پر 2 کار خا نو ں میں جعلی ادویا ت سیر پ اور انجکشن تیا ر کر کے سر عا م مار کیٹ میں فر وخت کئے جا رہے ہیں جس پر ڈ ی سی او ملتا ن نے فو ر ی کارروائی کے احکا ما ت جاری کئے ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تما م پرا پرٹی سیل کر کے سا مان قبضے میں لیا ۔ اس موقع پر بھا ر ی مشینری سے جعلی ادویات تیا ر کی جا رہی تھیں جبکہ گوداموںمیں سینکڑوں من تیا ر سا مان بھی بر آمد کیا گیا ۔ملز ما ن کو متعلقہ تھا نے میں بند کر کے مقد ما ت درج کر ادئیے گئے ہیں ۔ڈ ی سی او ملتا ن نا در چٹھہ نے ٹیم کو شا با ش دیتے ہوئے کہا کہ عطا ئیوں اورجعلی ادویا ت کا دھند ہ کر نے والوں کا قبرتک پیچھا کرینگے ۔شہریو ں کی جا نوں کا سودا کر نے وا لے کسی رعا ئیت کے حقدار نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :