میاں منظور وٹو سے امریکن قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اور اکنامک چیف کی ملاقات

بدھ 14 دسمبر 2016 22:55

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمامیاں منظور احمد وٹو سے امریکن قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اور اکنامک چیف رابرٹ نیوسم نے وٹو ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور ملکی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی رابرٹ نیوسم نے امریکہ کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوری نظام کے استحکام کے لئے خوشی کا اظہار کیا، میاں منظور احمد وٹو نے وٹو ہائوس لاہور میں اُن کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام کے لئے لازوال قربانیاں دیں اور اس کی قیادت نے جام شہادت نوش کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں وفاق کی علامت ہے اور اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخاب میں اپنا اصل مقام حاصل کرے گی انہوں نے سب سے پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرزور آواز اُٹھائی ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے نتیجے میں یکجہتی اور مل کر چلنے کا اظہار قومی امنگوں کے عین مطابق ہے ،امید کی جاتی ہے کہ پارلیمنٹ اس وقت 20 کروڑ عوام کی خواہشات کے مطابق ملک کے اندر کرپشن کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کرے گی اور آئندہ انتخاب کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :