کرک ‘ تخت نصرتی میں نا معلوم افرادکی فائرنگ ‘یک شخص کوموت کے گھاٹ اُتار دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:55

کرک۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) تخت نصرتی نرئے خوڑہ روڈ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ ایک شخص کوموت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت نصرتی کے علاقے حسن بانڈہ کے رہائشی راشد محمود ولد نور شاہ علی گذشتہ شام نرے خوڑہ روڈ پر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اسی اثنا ء میں نا معلوم ا فراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے، مقتول کے بھائی لیاقت نے تھانہ کرک میں نا معلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔

متعلقہ عنوان :