مولانا فضل الرحمان18 دسمبر پشاور میں قبائل امن کانفرنس میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریںگے، مفتی عبدالشکور بھٹنی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:54

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کل قبائل کا اہم اجلاس حیات آباد پشاور میں مفتی عبدالشکور بھٹنی کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مفتی اعجاز، مولانا رفیع اللہ قاسمی، قاری جہار شاہ، احمد سعید ، مصباح الدین، مولانا عبدالرشید ، مولانا محمد عالم کے علاوہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ، ضلع پشاور کے امیر مولانا خیبر البشر، اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی ، مولانا رفیع اللہ قاسمی اور مولانا عطاء الحق درویش نے شرکت کی،اجلاس میں 18دسمبر بروز اتور صبح 10بجے طہماس سٹیڈیم شاہی باغ پشاور میں قبائل امن کانفرنس کے انتظامات اور سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی سی پشاور اور سی سی پی او پشاور سے جمعیت علماء اسلام کے ایک وفد جسکی قیادت عبدالجلیل جان نے ملاقات کرکے کانفرنس کے انتظامات اور سیکورٹی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ڈی سی پشاور نے طہماس سٹیڈیم کیلئے این وی سی جاری کردی، جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام امن کانفرنس کی سیکورٹی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے رضاکار بھی سیکورٹی کا نظم وضبط سنھبالیں گے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان 18دسمبر کو قبائل کے مستقبل کے حالہ سے اہم لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ عنوان :