پشاور، حکومت دیہی علاقو ں کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ڈاکٹر امجد علی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:50

پشاور۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حکومت دور افتادہ اور ترقی سے محروم علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔یہ بات انہوں نے حلقہ پی کے۔82کے علاقہ پارڑئی میں ڈیڑ ھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ علاقہ کے عوام کی ایک دیرینہ ضرورت تھی جس سے پارڑئی کے جہانگیر آباد اور حمید آباد کی آبادیوں کو سہولت میسر آنے سے تقریبا ایک ہزار گھرانوں کو صاف پانی فراہم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران گائوں پارڑئی میں بیس کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن میں ایک کروڑ روپے سے مکمل ہونے والے سولر سسٹم کے حامل ٹیوب ویل، ایک کروڑ چوبیس لاکھ کی لاگت سے گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن، ایک کروڑ روپے کی لاگت سے گلیوں کی پختگی اور ہینڈپمپ، بجلی کی مد میں بیس سے زئد ٹرانسفارمراور 70 سے زئد کھمبوں اور ایک کروڑ سے زائد کی لاگت کے صحت کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :