قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے جوکچھ کیا یا کہا ان کا اپنا حق تھا، جاوید ہاشمی

تحریک استحقاق کے ذریعے وزیراعظم کو مجرم نہیں ٹھہرایا جائے گا، سینئر سیاستدان

بدھ 14 دسمبر 2016 22:49

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) سینیئر سیاسی شخصیت جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے جوکچھ کہا ہے ان کا اپنا حق تھا۔ انہیں اپنا حق استعمال کرنا چاہیے تھا۔ تحریک استحقاق کے ذریعے وزیراعظم کو مجرم نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناہے کہ ایوان سے ہنگامہ‘ سپیکر کا گھیرائو کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

ہر دور میں ایوان میں اسی طرح ہوتا رہا ہے اور یہ نہ پاکستان بلکہ دنیا بھر کے ایوان میں اس سے زیادہ بدتر ہنگامے ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر اگر کہتے ہیں کہ میں نلیگ کا سپیکر ہوں تو یہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہ اکہ تحریک انصاف صحیح طریقہ سے فورم کو استعمال نہیں کیا۔ اگلا سال الیکشن کا سال ہے الیکشن مہم کا آغاز ہوگیا آج جو اپوزیشن نے کیا ٹھیک کیا انہوں نے اپنا حق استعمال کیا ایک دوسرے کو برداشت کرنا اصل جمہوریت ہے۔ (عابد شاہ)