اپوزیشن کی تحریک استحقاق پر اسپیکر کی جانب سے رولنگ دینا نامناسب ہے،احتجاجی جائز تھا ، اعتزاز احسن

بدھ 14 دسمبر 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سینیئر ایڈووکیٹ اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تحریک استحقاق پر اسپیکر کی جانب سے رولنگ دینا نامناسب ہے اس اقدام کے خلاف احتجاج جائز تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم کے وکیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایوان میں سیاسی بیان دیا ہے۔ سیاسی بیان سے سراسر وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے۔ تحریک استحقاق اپوزیشن کا حق ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے غلط رولنگ دی ہے۔ اس کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جائز تھا۔ سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کرکے پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :