احسن اقبال کی سلفیاں

بدھ 14 دسمبر 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ایوان کے اندرپی ٹی آئی کے ہنگامے اورنعرہ بازی کی اپنے فون سے سلفیاں بناتے رہے ،احسن اقبال اپنی نشست سے اٹھ کرسپیکرڈائس کے قریب جاکراحتجاج کرتے رہے ،پی ٹی آئی اراکین کی ویڈیواوراپنی سلفیاں بناتے رہے اورفوری طورپراپنے وٹس اپ پربھیجتے رہے ،عام طورپرایوان کے اندرویڈیوبنانااورسیلفی بناناغیرقانونی اقدام ہے لیکن سپیکرنے نہ تواحسن اقبال کواس غلط اقدام کرنے سے روکااورنہ کوئی ایکشن لیا،سپیکرسردارایازصادق پہلے ہی جانبدارسپیکرکالیبل اپنے اوپرلگاچکے ہیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :