یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے انسانیت کے اصل خدمت گار ہوتے ہیں ‘معاشرے میں یتیم و لاوارث بچوں کو توجہ دی جائے تو یہ بچے بھی ملک وقوم کی بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ‘ماشور یتیم وبے سہارا بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

سماجی و انسانی حقوق کی معروف تنظیم ماشورکی سربراہ میڈم ریحام خان کا تقریب سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 22:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سماجی و انسانی حقوق کی معروف تنظیم ماشورکی سربراہ میڈم ریحام خان نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے انسانیت کے اصل خدمت گار ہوتے ہیں معاشرے میں یتیم و لاوارث بچوں کو توجہ دی جائے تو یہ بچے بھی ملک وقوم کی بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ماشور یتیم وبے سہارا بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں دارلعتفل یتیم خانہ میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میڈ م ریحام خان نے کہا کہ لوگوں کی فلاح وبہبود اورانسانیت کی خدمت کرکے دلی سکوں ملتا ہے ہمیں چاہیے کہ معاشرے کو سدھارنے کیلئے انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں اور بے سہارا و یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت میں حصہ ڈال کر انسانیت کے کام آئیں میڈم ریحام خان نے دارلعتفل یتیم خانہ میں یتیم بچوں کی فلا ح وبہبود کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 50سے زائد بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کی دیگر سہولیات کی فراہمی میں یتیم خانہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے ان کی بے لوث خدمات قابل تعریف ہیں مجھے امید ہے کہ یتیم خانہ بے سہارا یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا قبل ازین پشاور فوڈڈائری کی جانب سے دارلعتفل یتیم خانہ میں پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عائشہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ کلثوم نے خوب صورت انداز میں پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مریم حامدنے سرانجام دئیے یتیم خانہ کی چیئرمین میڈم نگہت بشیر بلور ، صدر نوشابہ نور، ایڈمنسٹریٹریاسمین اعوان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے یتیم خانہ کی کارکردگی کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یتیم خانہ کی بنیاد 1967میں اپنی مدد آپ کے تحت گل محمد خان نے رکھی بعدازاں اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے ادارے میں بے سہار ا ویتیم بچوں کے تمام اخراجات جن میں تعلیم وتربیت بہترین اسکولوں میں داخلے و تعلیمی اخراجات رہائشی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہمارا مقصد یتیم بچوں کو ان کے گھر جیسا ماحول کی فراہمی ہے تاکہ جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کی کمی کو دور کرکے ان یتیم بچوں کومفید شہری بنایا جاسکے یتیم خانہ کی جانب سے بچوں کو قرآن پاک دینی وجدید علوم دیگر تربیتی پروگرامز کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ بچوں ہنر مند ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ بن کر ملک وقوم کی خدمت سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :