پنجگور میں این جی اوز کی کرپشن اور لوٹ مار جاری

پی پی اے ایف کے فراہم کردہ فنڈز ،غربت مٹائو غریب و دیہی علاقوں کے متاثرہ لوگوں کے بجائے چاردیواروں میں اور این جی اوز کے آلہ کاروں میں تقسیم ہو نے لگے

بدھ 14 دسمبر 2016 22:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پنجگور میں این جی اوز کی کرپشن اور لوٹ مار جاری (PPAF)کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ،غربت مٹائو غریب و دیہی علاقوں کے متاثرہ لوگوں کے بجائے چاردیواروں میں اور این جی اوز کے آلہ کاروں میں تقیسم ہورہے ہیں،علاقائی ذرائع کے مطابق یوتھ آرگنائز یشن کو ملنے والی ترقیاتی اسکمیوں وایجوکیشن ،شعبہ صحت کے حوالے یہ ڈونیشن یوتھ آرگنائزیشن کے لوگوں میں بندر بانٹ ہوئے ہیں علاقے میں عملی صورت میں کوئی کام نہیں ہوسکا ہے عوامی حلقوں نے میڈیا کے آفیس میں ہمارے نمائندوں سے کہاہے کہ ٹرینگ کے نام سے جعلی وائوچر بنا کر اخانہ پوری کی گئی ،این جی اوز کے پالیسی کے مطابق ادارے سے منسلک غیر سرکاری ملازم ہو لیکن پورا ادا سرکاری ایسوسی ایشن کے ہاتھوں یرغمال ہے اہلیان یونین کونسل وشبود نے PPAFمیں بڑے پیمانے پر خردبردکا فوری طور پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کام کرنے والی PPAFکے فنڈز میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے عوامی حلقوں کے مطابق مزکورہ این جی اوز جس کی بھاگ ڈور جو ایک گھر تک محدود ہے پی پی اے ایف کی طرف سے فراہم کردہ فنڈزکو منظور نظر علاقے جہاں پہلے سے بنیادی سہولیات موجود تھیں بے مقصد اور ناقص اسکیموں کے نام پر خردبرد کیا گیا اور پنجگور کے پسماندہ علاقے پی پی اے ایف کی اسکیموں سے یکسر نظر انداز ہیں اور ان علاقوں میں نہ بجلی ہے نہ پانی کی سہولت اور نہ ہی تعلیم وصحت کے مواقعے موجود ہیں مگر اس کے باوجود ان علاقوں میں امن وامان کے نام پر پی پی اے ایف کے زمہ داروں کو گمراہ کرکے اپنے گاوں اور گھر کے آس پاس کا انتخاب کیاگیا زرائع کے مطابق مزکورہ مقامی این جی اوز جو پی پی اے ایف کی فنڈنگ سے وجود رکھتی ہے اسکولوں میں بچوں کو جوتے اور وردیوں کی فراہمی میں بھی بدتریں خیانت کا مرتکب رہی ہے اور لائیواسٹاک کے شعبے میں بھی لوٹ مار مچانے میں پیش پیش رہا ہے پنجگور کے عوامی حلقوں نے پی پی اے ایف کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجگور کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے نام پر دیئے جانے والی رقم کو مخصوص اور غیر معیاری کاموں پر لٹاکر خردبرد کرنے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور پی پی اے ایف کے پروگرام میں پنجگور کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحات میں شامل کریں ۔

متعلقہ عنوان :