ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں تقریب

حضور ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیئے مشعل راہ ہے، ڈی سی او عرفان احمد

بدھ 14 دسمبر 2016 22:41

پاکپتن۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) اللہ تعالی نے حضور ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپ ﷺ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے اللٰہ کی حاکمیت، اخوت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے حقوق کے احترام کا درس دیا،حضور ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، جس پر عمل پیرا ہو کر سرخروئی حاصل کی جا سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر وہیومن ریسورس( پنجاب ) میاں نویدعلی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بشیر احمد خان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ، جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ جیل(اندرون ) مسجد میں ہوا، جس میں جیل کے اسیران نے بھی شرکت کی، اس موقع پرقرآن و نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور شرکاء تقریب نے اپنے اپنے انداز میں سرورکونین ﷺ کو گل ہائے عقیدت پیش کیا، ڈی سی او نے اسیران میں مٹھائی تقسیم کی اور جیل انتظامیہ کے سکیورٹی کے بہترانتظامات کرنے پر اطمینان کااظہار کیا ، انہوں نے جیل میں سکیورٹی ، انتظامی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات کو مزید مربوط طریقہ سے چلانے کیلئے ہد ایات بھی جاری کیں ، ڈی سی او نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بشیر احمد خان و سٹاف ممبران کو جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کاانعقاد کرانے پر ان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :