Live Updates

تحریک انصاف نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کوشش کرنے کی کوشش کی ،ْ ایساممکن نہیںہوسکا ،ْ شاہ محمود قریشی

عدالت اور پارلیمنٹ میں دئے گئے وزیر اعظم کے بیان میں تضاد ہے ،ْ ملک کے حالات کا پورا احساس ہے ، ملک میں افراتفری، اداروں میں تنزلی کی ذمہ دار ن لیگ ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کوشش کرنے کی کوشش کی ،ْ ایساممکن نہیںہوسکا ،ْعدالت اور پارلیمنٹ میں دئے گئے وزیر اعظم کے بیان میں تضاد ہے ،ْ ملک کے حالات کا پورا احساس ہے ، ملک میں افراتفری، اداروں میں تنزلی کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کا کہناتھا کہ جب بھی مجھ سے کوئی تقاضا کریگا تو سارے دستاویزمہیا کر دوں گا، ن لیگ کے پاس تمام ثبوت اور دستاویزات موجود ہیں،مگر انہوں نے عدالت میں جاکر جو موقف اپنا یا اسے عدالت نے ٹھکرادیا تھا ،سمجھ نہیں آتی کہ وزیراعظم کا ایوان والا بیان درست ہے یا عدالت والا بیان درست ہے ، عوام اسی کشمکش میں مبتلا ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بولنے کا موقع نہ ملنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا کہ تحریک انصاف کو بولنے کا موقع نہ دیا جائے میں نے جب بات کرنا چاہا تو ایوان میں آج مجھے بات نہیں کرنی دی گئی جس پر ایوان میں احتجاج کیا گیا۔انہوں پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پاناما ایشو کو لے کر آئے ہیں جو ایک عوامی اور انٹرنیشنل ایشو ہے، تحریک انصاف نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کوشش کرنے کی کوشش کی مگر ایساممکن نہیںہوسکا، پانامہ کیس کو لٹکانے کی ہرممکن کوشش کی گئی جس پرہم نے تحقیقات میںتاخیر کے باعث تحریک التوا جمع کرائی کیونکہ ہم عدالت میںاپنے کیس کو خراب نہیں کرنا چاہتے تھے اور رہی بات ایوان کی حیثیت کی تو ایوان کی حیثیت سب کے سامنے ہے کوئی بھی ایوان میں نہیں آتا اور نہ کبھی اجلاس کے دوران کورم پورا ہوا ہے ۔

ملکی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کا پورا احساس ہے ، ملک میں افراتفری، اداروں میں تنزلی کی ذمہ دار ن لیگ ہے ،ملک میں تمام اداروں کو ن لیگ نے مفلوج کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات