Live Updates

پاکستان تحریک انصاف صرف انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتی ہے ،ْاس رویئے کو ختم ہونا چاہیے ،ْ مریم اورنگزیب

اسمبلی کی لائیو کوریج سے قوم کو پتہ چل گیا کون احتجاج اور کون تعمیری سیاست کررہاہے ،ْآئین کی کتابوں کو پھاڑ کر کوئی احتجاج نہیں ہوتا ،ْ گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صرف انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتی ہے ،ْاس رویئے کو ختم ہونا چاہیے ،ْ اسمبلی کی لائیو کوریج سے قوم کو پتہ چل گیا کون احتجاج اور کون تعمیری سیاست کررہاہے ،ْآئین کی کتابوں کو پھاڑ کر کوئی احتجاج نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی لائیو کاروائی وزیر اعظم کی ہدایت پر دکھائی گئی ،ْلائیو نشریات سے قوم کو پتہ چلے گا کہ کون احتجاج اور کون تعمیری سیاست کرتا ہے۔قومی اسمبلی میں جب سعد رفیق نے اپنا موقف دینا چاہا تو تحریک انصاف کے کارکنوںکی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی،پی ٹی آئی کو پارلیمانی روایات کا کچھ پتہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں یہ نہیں بتایا کہ کس جگہ جھوٹ بولا گیا ہے ،ْ آئین کی کتابوں کو پھاڑ کر کوئی احتجاج نہیں ہوتا ،آج پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے پاناماپیپرز پر بحث کاکوئی طریقہ ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ ہویا پارلیمنٹ وزیراعظم نے ہر جگہ خود کو پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات