سپریم کورٹ میں وزیراعظم نے بات نہیں کی، وکیل نے جو کہا اسی سے پوچھا جائے،سینیٹر مشاہد اللہ

جو بات وزیراعظم نے نہیں کی اس پر ہنگامہ کیوں ہے،انٹرویو

بدھ 14 دسمبر 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے راہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نے بات نہیں کی وکیل نے جو کہا اسی سے پوچھا جائے جو بات وزیراعظم نے نہیں کی اس پر ہنگامہ کیوں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نے بات نہیں کی ان کے وکیل نے بات کی ہے، جواب وکیل نے جمع کر دیا ہے، وزیراعظم نے نہیں عدالت میں وزیراعظم کی طرف سے بیان نہیں وکیل نے بات کی ہے اس سے پوچھیں جو بات وزیراعظم نے کی ہی نہیں ہے تو اس پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے۔ ( وقار )

متعلقہ عنوان :