جیکب آباد میں سماجی تنظیم ایس پی او کی جانب سے یو ایس ایڈ کے تعاون سے بچیوں کو تعلیم میں برابری کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب

بدھ 14 دسمبر 2016 22:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) جیکب آباد میں سماجی تنظیم ایس پی او کی جانب سے یو ایس ایڈ کے تعاون سے بچیوں کو تعلیم میں برابری کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منعقد کی گئی جس میں محکمہ تعلیم ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، افتتاحی تقریب سے ایس پی او حیدرآباد ریجنل کے ہیڈ غلام مصطفی بلوچ نے کہا کہ یہ سندھ کے ضلع جیکب آباد ار بلوچستان کے دو اضلاع کیچ اور گواردر میں مکمل کیا جائے گا اس منصوبے کے تحت ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی دو یونین کونسل کی 525بچیوں کی تعلیم کو دوبارہ جاری کیا جائے گا جو کسی وجوہات کی بنا پر اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکی،تعلیم کے ساتھ بچیوں کو ہنری تربیت بھی دی جائے گی اس سلسلے میں سرکاری 10پرائمری اور مڈل اسکولوں کو فرنیچر بھی دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مشتاق سدھایو، ڈی او ایلیمنٹری محمود پٹھان، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ٹھل قمر الدین برڑو ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی، سی ڈی ایف کے جان اوڈھانو، گل بلیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :