پشاور، ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں خوردبرد ،صوبے کے تین ولیج کونسل ناظمین ،سیکرٹریوں کی برطرفی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 14 دسمبر 2016 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں خرد برد کرنے پر صوبے کے تین ویلج کونسل ناظمین اور سیکرٹریوں کی برطرفی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مذکورہ برطرفی کا کیس بنا کر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو منظوری کیلئے بھیجاجائے گا۔اس امر کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی سید جمال الدین،سیکرٹری قانون سید عارفین،ڈاکٹر اقبال خلیل،شمائلہ تبسم،ڈی جی لوکل گورنمنٹ،عامر لطیف اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے تمام تحصیل ناظمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسلرز کو بھی فنڈز میں مناسب حصہ دینے کو یقینی بنائیں۔عنایت اللہ نے کہا کہ صوبہ بھر کی ضلعی حکومتوں اور تحصیل حکومتوں کو 2210,2210ملین روپے اور ویلج کونسلوں اور نائبر ہوڈز کو 3760ملین روپے کی پہلی قسط جاری کی جا چکی ہے جبکہ دوسری قسط بھی اسی ماہ جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :