سپریم کورٹ نے قواعد وضوابط کیخلاف شولڈرپروموشن پانے والے پولیس افسران کی تنزلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے قواعد وضوابط کیخلاف شولڈرپروموشن پانے والے پولیس افسران کی تنزلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔بدھ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے پولیس افسران کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے فریقین کے وکلاء سے کہاکہ آج کے بعد یہ بنچ دستیاب نہیں ہوگا اس لئے تمام فریقین تین روز میں اپنے تحریری دلائل عدالت میں جمع کروائیں ، عدالت نے کیس کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کوبھی اپنے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا اورکہاکہ کیس کافیصلہ مناسب وقت پرسنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :