سپریم کور ٹ نے منڈی بہائوالدین میں دوافراد کے قتل میں ملوث دوملزمان کوناکافی شواہد کی بناء پربری کردیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سپریم کور ٹ نے منڈی بہائوالدین میں دوافراد کے قتل میں ملوث دوملزمان کوناکافی شواہد کی بناء پربری کردیاہے۔ بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین ر کنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ گواہان کے بیانات میں تضادات کے باوجود میرے موکلین کوسزائے موت سنائی گئی ہیں میری استدعاہے کہ ان کی سزائوں کوکالعد م قراردیاجائے ،عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان فلک شیر اور قمر عباس کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا اورعدالت کودونوں افراد کے واقعہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے شک و شبہ سے بالاتر شواہد فراہم نہ کئے جا سکے بعدازاں عدالت نے ناقص شواہد کی روشنی میں دونوں ملزمان بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کاحکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ2001 ء میں منڈی بہاؤالدین میں دو افراد کے قتل کے ایک واقعہ میں گیارہ افراد کونامزد کرتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ، بعد ازاں ٹرائل کورٹ نے کیس میں نامزد تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے باقی ملزمان کومختلف سزائیں سنائی تھیں ، تاہم کچھ عرصہ بعد ایک ملزم کا دوران حراست انتقال ہو گیا، ٹر ائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر 2009 ء میں ہائیکورٹ نے تین ملزمان کی سزائے موت اور دو کی عمر قید ختم کرتے ہوئے باقی ملزمان کی سزاوں کوبرقرارکھا ، تاہم 2013ء میں سزا یافتہ ملزمان فلک شیر اور قمر عباس نے اپنی سزائوں کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی، جوطویل عرصہ سے زیرالتواتھی۔

متعلقہ عنوان :