خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اور یو ایس ایڈ کے درمیان معاہدہ
معاہدے کے تحت صوبے کے 9اضلاع میں 40سیسکیو اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی منصوبے کے تحت صوبے کے 3ہزار نوجوانوں کو بین ا لاقوامی معیار کی تربیت مفت فراہم کی جائے گی،شہرام تراکئی
بدھ 14 دسمبر 2016 22:16
(جاری ہے)
تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ترقی کا راستہ اور موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی نوجوان نسل کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر سکتے ہیں بلکہ صوبے کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عصر حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس اہمیت اور افادیت کے پیش نظر موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں اس شعبے کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اس شعبے کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
یو ایس ایڈ کے تعاون سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے کے تین ہزار نوجوانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سیسکو ،اوریکل اور مائیکرو سافٹ جیسے بین الاقوامی اداروں کی تربیت مفت فراہم کی جائے گی جس سے ہمارے نوجوان قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے لئے باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔شہرام تراکئی نے کہا کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ اتحادی حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان نوجوانوں کو بہترتعلیم و تربیت فراہم کئے بغیر ہم قومی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔آئی ٹی کے شعبے میں اپنی حکومت کے ا قدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے سرکاری سکولوں میں اب تک جدید طرز کی 500آئی ٹی لیبز قائم کر چکی ہے جن میں ان تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اگلے سال مزید 500لیبز بھی قائم کی جائیں گی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کو روزگار کے مواقع پیداکرنے کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے شہرام تراکئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا آئی ٹی کے تحت گزشتہ تین سالوں سے پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔صوبے میں انکیوبیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کیساتھ ساتھ آئی ٹی میں فری لانسنگ کے پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جن سے صوبے کے نوجوانوں کے لئے خود روزگاری اور ملازمت کے بہترین مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔تقریب سے پشاور میں تعینات امریکی کونسل جنرل رئمنڈ میک گراتھ،یو ایس ایڈ ڈپٹی مشن ڈائریکٹر کیون برائو ناویل اور مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ شہباز خان نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.