قومی ویمن کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کی ٹیموں کی کامیابی

بدھ 14 دسمبر 2016 22:11

قومی ویمن کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کی ٹیموں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن کبڈی چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پاکستان واپڈا، پنجاب، اسلام آباد کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے،واپڈا سپورٹس کمپلیکس، لاہور میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے خیبرپختونخوا کو 36-5 پوائٹنس سے، دوسرے میچ میںپنجاب نے گلگت بلتستان کو 66-19 پوائنٹس سے اور تیسرے میچ میں اسلام آباد نے سندھ کو 42-20 پوائنٹس سے ہرا دیا،(آج) جمعرات کو پاکستان آرمی کا مقابلہ اسلام آباد سے جبکہ پاکستان واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :