جنید جمشید کی موت پر صدمے سے دو چار ہوں ،ْ عامر خان

بدھ 14 دسمبر 2016 22:11

جنید جمشید کی موت پر صدمے سے دو چار ہوں ،ْ عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) بھارتی اداکار عامر خان نے کہاہے کہ جنید جمشید کی موت پر وہ نہ صرف صدمے سے دوچار ہیں بلکہ ان کی موت ایک المناک حادثہ ہے۔ایک انٹریو میں عامر خان نے کہاکہ جنید جمشید سے ملاقات حج کے دوران ہوئی اور جب میں اپنی والدہ کے ساتھ تھا تاہم اس کے علاوہ بھی ان سے ملاقات ہوئی اور ہر بار میں نے جنید جمشید کوبہت اچھا انسان پایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب جنید جمشید کی موت کی خبر سنی تو مجھے انتہائی افسوس ہوا اور صدمہ پہنچا کیونکہ یہ ایک انتہائی المناک واقعہ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد جانے والا طیارہ پرواز حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے ،ْ طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اہلخانہ کے ہمراہ سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :