سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا گورنمنٹ گرلز کالج گوادر کا دورہ

بدھ 14 دسمبر 2016 22:04

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو، ایم این اے غوث بخش اور سنیٹر ترمذی کے ہمراہ گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج گوادر کا دورہ کیا۔ سی پیک، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کو ڈپتی کمشنر طفیل احمد بلوچ نے کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پرنسپل اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر مستقبل قریب میں خطے کا معاشی حب بننے جارہا ہے بلوچستان کی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں وہ انتہائی ذہین ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے انہوں نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور خصوصاً گوادر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدید تقاضوں پر مبنی تعلیم حاصل کرکے کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گوادر کی بچیوں کو بطور ڈاکٹر ، انجینئر، سائنسدان اور پائلٹ ڈیکھنا چاہتے ہیں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر گوادر اور پرنسپل گرلز کالج نے سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے وفد کو کالج سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :