یہ گانا”بینظیرکے خواب،زرداری کرے سچے،پاکستان کھپے“شاہدمسعودنے بنایا۔شرمیلافاروقی

سینئرصحافی شاہدمسعودان کی پیپلزپارٹی سے محبت یاددلانے پرخشک حلق خشک کے ساتھ مسلسل وضاحتیں دیتے رہے،یہ گانا میں نے نہیں بنایا۔ڈاکٹرشاہدمسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 20:39

یہ گانا”بینظیرکے خواب،زرداری کرے سچے،پاکستان کھپے“شاہدمسعودنے بنایا۔شرمیلافاروقی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلافاروقی نے سینئرصحافی شاہدمسعودماضی یاددلایا توان کاحلق خشک ہوگیااورمسلسل وضاحتیں دیتے رہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئرصحافی ڈاکٹرشاہدمسعودنے جب پیپلزپارٹی کی قیاد ت پرتنقیدکی تو شرمیلافاروقی نے سینئرصحافی شاہدمسعودکوان کی پیپلزپارٹی سے محبت یاددلادی۔

(جاری ہے)

شرمیلافاروقی نے کہا کہ شاہدمسعودصاحب آپ جب پی ٹی وی کے ایم ڈی تھے توآپ نے بھی ایک گانا بنایاتھا ”بے نظیرکے خواب،زرداری کرے سچے،پاکستان کھپے “شاہدصاحب یہ گانا آپ نے ہی توبنایا تھا۔تب توآپ کوزرداری صاحب برے نہیں لگتے تھے جب ڈاکٹرصاحب آپ مینجنگ ڈائریکٹر تھے۔شرمیلانے کہا کہ میں اس گھرمیں وہاں پرموجودتھی۔انہوں نے کہا کہ پھرجب آپ ایوان صدرگاناثابت کرنے اوردکھانے کیلئے گئے تھے۔۔مزیدکیاکہا،ویڈیودیکھیں

متعلقہ عنوان :