پاکستان اور آسٹریلیا 6مختلف ممالک میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی واحد ٹیمیں

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2016 20:23

پاکستان اور آسٹریلیا 6مختلف ممالک میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی واحد ٹیمیں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جمعرات کو پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی تاہم دونوں ٹیمیں ایک ایسے اعزاز کی مالک ہیں جو ان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 59ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جو 6مختلف ممالک میں ہوئے ہیں،آسٹریلیا میں دونوں ٹیمیں 32بار آمنے سامنے آئیں ، 2002ء میں سری لنکا میں ایک میچ کھیلا گیا ، 2010ء میں انگلینڈ میں 2ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوئی جو 1-1سے برابر رہی ، 2014ء میں کینگروز نے متحد ہ عرب امارات کا دورہ کیا جہا ں پاکستان نے 2-0سے کلین سویپ مکمل کیا،1959-60ء میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک ٹیسٹ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش ) میں بھی کھیلا گیا جبکہ پاکستان میں بھی 1956ء سے 1998ء کے دورا ن دونوں ٹیمیں ان ایکشن نظر آئیں ۔

متعلقہ عنوان :