ایس آئی یو ٹی ٹرانسپلانٹ سینٹرکا افتتاح

ٹرانسپلانٹ سینٹر مستقبل میں اعضاء کی پیوندکاری میں پاکستان کے ہیلتھ کئیر سسٹم میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، زبیدہ مصطفی

بدھ 14 دسمبر 2016 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ایس آئی یو ٹی کے نئی14منزلہ ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہ ے۔ ڈائریکٹر جنرل سعودی سینٹر برائے ٹرانسپلانٹ پروفیسر فیصل شاہین،جو سعودی عرب سے آئے تھے نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر محترمہ لیلیٰ سرفراز ، محترمہ زبیدہ مصطفی اور پروفیسر سید ہارون احمدجو سب SIUT بورڈ اور ٹرسٹ کے ممبر ہیں موجود تھے۔

اپنی افتتاحی تقریر میں پروفیسر شاہین جو دنیا بھر میں ٹرانسپلانٹ کے معروف فزیشن ہیں پروفیسر ادیب رضوی جو SIUTکے ڈائریکٹر اور بانی ہیں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف SIUTجیسا ادارہ بنایا بلکہ آج ٹرانسپلانٹ سینٹر کا قیام بھی عمل میں آگیا۔ انہوں نے اپنے ملک اور سینٹر کی طرف سے SIUTکی ہر طرح کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسانیت کی بہتری میں بعد از مرگ اعضاء کی پیوندکاری پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے کے مختلف پہلوئوں پر بھی روشنی ڈالی۔افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے مایہ ناز صحافی اور SIUT بورڈ آف گورنر کی ممبر محترمہ زبیدہ مصطفی نے SIUTفیکلٹی، اسٹاف اور ٹرسٹیز کی طرف سے سلیمان دائو د فیملی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے اس ملک کے عوام کی صحت میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ اس خاندان کی فراخدلانہ عطیہ SIUTٹیم پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے پروفیسر ادیب رضوی کے جذبہ خدمت کو سراہا جس کی وجہ سے پہلے SIUT وجود میں آیا اور اب ٹرانسپلانٹ سینٹر شروع ہوا جو مستقبل اعضاء کی پیوندکاری میں پاکستان کے ہیلتھ کئیر سسٹم میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔پروفیسر ادیب رضوی نے سلیمان دائود خاندان کی SIUTکی فراخدلانہ مالی مدد کی تعریف کی جس سے نہ صرف ٹرانسپلانٹ سینٹر، 100ڈائلیسس مشینوں پر مشتمل ڈائلیسس سینٹر اور مکمل کینسر سینٹر قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانسپلانٹ سینٹر ملک میں نہ صرف ٹرانسپلانٹ کی سرگرمیوں کو آگے لے جائے گا بلکہ SIUTکے کردار کو بھی بڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :