بہترین کارکردگی دکھانے والے 9 پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں

بدھ 14 دسمبر 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) جو پولیس افسران اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کریں ان کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا اور جو پولیس افسران غفلت کا مظاہرہ کریں گے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ باتیں SP سٹی اسلام آباد زبیر احمد شیخ نے مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 09 پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ ضلع بھر کے جو بھی پولیس افسران و جوان اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے ۔ انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

ان ہد ا یا ت کی روشنی میں گزشتہ روزایس پی سٹی نے گذشتہ دوماہ کے دوران مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی پر بہترین کار کردگی دکھانے پر 09 پولیس افسران و جوانوں کو سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا ۔ ان میں شوکت علی SI، ذوالفقار احمد اے ایس آئی، گلزار علی اے ایس آئی ، محمد رئیس اے ایس آئی ، نو ازش علی اے ایس آئی ، ثا قب محمو د ہیڈ کنسٹیبل ، ابر ار کنسٹیبل ، خا لق داد کنسٹیبل شامل ہیں ۔

اس موقع پر ایس پی سٹی نے کہا کہ آئندہ بھی پولیس افسران و جوانوں کو ان بہترین کار کردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفیکیٹس سے نوازا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمان کی حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کیلئے بھی بھر پور اقدامات کیئے جائیں گے ۔ انہون نے کہا کہ تمام پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ۔

ان سے کسی قسم کی رعا ئت نہ برتی جائے ۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے تمام پولیس ملازمین کو ہدایات کیں کہ وہ اپنے فرائض خو ش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دیں اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چوکس رہیں کیونکہ ویجیلنس کے ذریعے ہی ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :