الیکشن ایک جمہوریت کاحصہ ہے فورکلاس ملازمین پورے صوبے میں ایپکا کاحصہ ہیں ،ایپکا نصیرآباد

سابق صدر نے من مانی کرکے فور کلاس ملازمین کو 21دسمبر کے الیکشن میں اپنا حصہ ماننے سے انکار ی ہونے کے ساتھ الیکشن کمشنر کو احکامات جاری کیئے ہیں ،مشترکہ بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 21:28

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نصیرآباد کے پھول پینل کے صدارتی امیدوار بابو محمود خان ابڑو،جنرل سیکرٹری محمدامین جتک ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاویداحمد بنگلزئی،نائب صدر عبدالحق جاموٹ،نائب صدر دوئم فقیر بخش کھوسہ،جوائینٹ سیکرٹری خورشیداحمد،چیئرمین یارمحمد رئیسانی،ایڈیشنل سیکرٹری واحدبخش کنڈرانی،فنانس سیکرٹری مامارسول بخش سومرو،پریس سیکرٹری شاہنواز ابڑو نے کہا ہے کہ الیکشن ایک جمہوریت کاحصہ ہے فورکلاس ملازمین پورے صوبے میں ایپکا کاحصہ ہیں مگر نصیرآباد میں سابق صدر ایپکا نے اپنی من مانی کرکے فور کلاس ملازمین کو 21دسمبرکوہونے والے الیکشن میں اپنا حصہ ماننے سے انکار ی ہونے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمشنر کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ فور کلاس ملازمین ایپکا کاحصہ نہیں ہیں اور ان کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جائے ہم فورکلاس ملازمین کے بغیر الیکشن میں حصہ نہیں لیںان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علی حسن ڈومکی ،چھنڈاخان ابڑوبھی موجود تھے پریس کانفرنس میں کلاس فورکے ملازمین محمدیونس،شاہنوازابڑو،عبدالفتح سیال،رحمت اللہ منگریو،عیدمحمد بگٹی،حاجی گل حسن بگٹی،علی احمد سومرو،اسحاق سیال، رب ڈنہ منگریو،اورمحمد نواز پیچوہا نے کلاس فوریونین سے مستعفی ہوکر باقائدہ ایپکا میں شمولیت کا اعلان کردیا پھول پینل کے صدرارتی امیدوار امید بابو محمود ابڑو،جنرل سیکرٹری محمد امین جتک نے کہا کہ ہم سب دوست تین ماہ سے الیکشن کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں سب دوستوں کو اکھٹا کرکے اپنی حمایت بھی حاصل کرلی ہے ایپکا کے 21دسمبرکو ہونے والے الیکشن میں انشاء اللہ جیت ہماری مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ ایپکا کے آئین کے مطابق کلاس فور کے ملازمین ایپکا کاحصہ ہیں مگر نصیرآباد میں سابق صدر آئین سے منحرف ہوکر الیکشن کمیٹی کی تشکیل کے دوران الیکشن ممبران کو آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن ممبران کی نوٹیفکیشن میں انہیں لکھا ہے کہ کلاس فور کے ملازمین ایپکا کاحصہ نہیں ہیں اور انہیں الیکشن میں ووٹنگ کا حق نہیں ہے جو کہ ایپکا کے آئین اور قانون کے خلاف ہے اور پورے صوبے میں کلاس فور کے ملازمین ایپکا کا حصہ ہیں مگر نصیرآباد میں نہیں یہ کونسے قانون کے تحت ہے انہوں نے کہا کہ ہم کلاس فور کے ملازمین کی الیکشن میں ووٹنگ کی صورت میں الیکشن میں حصہ لیں گے ان کو اگر ووٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم اس الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ایپکا ڈپٹی الیکشن کمشنر نے صوبائی صدر کو کلاس فور کے ملازمین کے حوالے سے لیٹر بھی لکھا ہے اور اس کے دوسرے روز ڈپٹی الیکشن کمشنر نے خود استعفی دے دیا ہے جو کہ ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے جو کہ ایپکا ملازمین کے ساتھ سراسر مذاق کے مترادف ہے انہوں نے صوبائی صدر ایپکا داد محمد بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ نصیرآباد میں کلاس فور کے ملازمین کے حوالے سے قانون واضح کرکے انہیں الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے اور الیکشن اپنے مقررہ تاریخ پر صاف وشفاف کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :