مولانا فضل الرحمان کے سندھ کے سرکاری چارٹر طیارے میں سیر سپاٹے

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2016 19:54

مولانا فضل الرحمان کے سندھ کے سرکاری چارٹر طیارے میں سیر سپاٹے

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) مولانا فضل الرحمان کے سندھ کے سرکاری چارٹر طیارے میں سیر سپاٹے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماوں کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کے دیگر رہنما سندھ کے سرکاری چارٹر طیارے کو استعمال کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ ان تصاویر پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس حیثیت میں حکومتی وسائل کا استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :