Live Updates

عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لے کر ثابت کردیا وہ سیاسی طور پر نابالغ ہیں اب سپریم کورٹ سے راہ فرار تلاش کر رہے ہیں، حاجی محمد یونس

بدھ 14 دسمبر 2016 21:14

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) بلدیہ اوکاڑہ کے کونسلر اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی محمد یونس نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لے کر ثابت کردیاہے کہ وہ سیاسی طور پر نابالغ ہیں اب سپریم کورٹ سے راہ فرار تلاش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی یونس نے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری کوششیں محض اقتدار کا حصول ہے جس میں وہ جائز اور ناجائز یاسیاسی اور غیر سیاسی کی تمیز کرنا بھی گوارا نہیں کرتے انہوں نے ایک اوریو ٹرن لے کر ثابت کردیاہے کہ ان میں اور ان کی جماعت تحریک انصاف میں سیاسی پختگی کانام و نشان نہیں ہے جب اسلام آباد بند کرنے میں ناکام ہوئے تو سپریم کورٹ بھاگ گئے اب سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت نہ پیش کر سکے تو پارلیمنٹ میں بھاگنے لگے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر سڑکوں پر اچھل کود کا بھی ارادہ رکھتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :