لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی صدارت میں کرائم میٹنگ

بدھ 14 دسمبر 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی صدارت میں گزشتہ روز کرائم میٹنگ کی گئی۔ صدر ڈویژن کی ناقص کارکردگی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے اظہار برہمی کرتے ہوئے گرین ٹائون کے ایس ایچ او تیمور عباس کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

گیسٹ ہائوس کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او ٹائون شپ احمد عثمان کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹائون شپ سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

صدر ڈویژن کی ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی ٹائون شپ کی بھی سرزنش کی۔ کرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر جوہر ٹائون کے ایس ایچ او مقصود گجر کی بھی سرزنش کی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ماتحت عملہ کو حکم دینے کی بجائے خود میدان میں نکلیں اور جرائم پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ انہو ںنے حکم دیا ہے کہ مجاہد فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ سے موثر پٹرولنگ کروائی جائے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :