سید ریاض حسین شاہ نے دنیا بھر کے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا

بدھ 14 دسمبر 2016 21:04

سید ریاض حسین شاہ نے دنیا بھر کے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے دنیا بھر کے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم حکمران روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ یمن، شام ، عراق، فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس کی طلب کیا جائے۔

اسلامی اقوام متحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ مسلم ممالک دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ پالیسیاں بنائیں۔ اسلامی ممالک کی مشترکہ کرنسی کا اجراء کیا جائے اور بی بی سی کی طرز پر مسلم ممالک کا مشترکہ نشریاتی ادارہ قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

خطا میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم دنیا کے مسائل پر غور اور مسائل کے حل کی سفارشات کی تیاری کیلئے مسلم ممالک کا مشترکہ تھنک ٹینک قائم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دو لاکھ روہنگیا مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ مسلم حکمران برما کی حکومت کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو متاثرہ علاقوں تک رسائی دینے پر مجبور کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج نے ظلم کی انتہا کررکھی ہے لیکن برمی مسلمانوںپر ہونیوالے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ اسلامی اخوت کا تقاضا ہے کہ دنیا بھر کے مسلم حکمران مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے حق میںآ واز بلند کریں اور انہیں ظلم و جبر سے نجات دلائیں۔

برمی مسلمان امید بھری نظروں سے مسلم حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

متعلقہ عنوان :