بھارت آبی جارحیت کو روکنے کے لئے پاکستان کو نئے سرے سے سفارتی کوششوں کا آغاز کرنا ہوگا ،مولانا محمد اجمل قادری

بدھ 14 دسمبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کو روکنے کے لئے پاکستان کو نئے سرے سے سفارتی کوششوں کا آغاز کرنا ہوگا ،اس کے لئے بااختیار وزیر خارجہ کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ نے کٹھوعہ میں کہا کہ پاکستان کے پہلے دو ٹکڑے کئے تھے اب دس ٹکڑے کریں گے۔

مودی سرکار سن لے،یہ اکہتر والا پاکستان نہیں ،2016کا پاکستان ہے،کشمیر انڈیا کے پاس نہیں رہے گا اور انڈیا کے اپنے علاقے بھی اس کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔ مشرف کے دور میں بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیز فائر لائن پر باڑ لگائی ،اب مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی،کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال یہ سب بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے لیکن کوئی اسے روکنے والا نہیں۔

متعلقہ عنوان :