جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 17 دسمبر کو جشن عید میلادالنبی منعقد ہوگا، علامہ عارف واحدی خطاب کریں گے

بدھ 14 دسمبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 17۔ دسمبر بروز ہفتہ جشن عید میلادالنبی سے اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

امام بارگاہ ایوان زینب نیازبیگ میں سید الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد ہونے والے جشن میلادالنبی سے مولانا اعجاز حسین شاہ، مولاناقیصر عباس ہمدانی، ذاکر اہل بیت الطاف حسین الطاف،حاجی محمد اشرف اعوان، ڈویژنل صدر جے ایس او فخرعباس بٹر،علی قاسمی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :