لاہور،ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے

بدھ 14 دسمبر 2016 20:51

لاہور،ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز) سمیعہ سلیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) علی مقصود کو وزارت دفاع میں نئی تعیناتی جوائن کرنے کے لئے ایل ڈی اے سے ریلیو کر دیا ہے -ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ حافظ خلیق الرحمن کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے -سیکورٹی فیچرڈ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کمپیوٹر) عثمان امجد کو ڈائریکٹوریٹ آف کمپیوٹر سروسز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا ہے - ڈائریکٹو ریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات اسٹیٹ افسر عقیل اکرم کا تبادلہ کر کے انہیں ایل ڈی اے سٹی سکیم کا اسٹیٹ افسر تعینات کر دیا ہے -ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لا) نبیل اختر سے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائد اعظم ٹائون میں اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :