پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ڈاکٹر امبیڈکر ڈے پر تقریب آج ہوگی

بدھ 14 دسمبر 2016 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سر گنگا رام ہیریٹیج فائونڈیشن کے اشتراک سے ڈاکٹر امبیڈکر ڈے کے موقع پر نواں بین الاقوامی سیمینار بروز جمعرات (آج) دوپہر 12بجے الرازی ہال میں ہوگا جس میں چیئرمین متروکہ املاک وقف بورڈ محمد صدیق الفاروق بطور مہانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، احمد آباد بھارت سے سماجی کارکن مس منجولہ پردیپ ہوتی لال، بھارتی مصنف ڈاکٹر آنند ٹیلٹمبڈے، بھارتی یونیورسٹی آئی جی این او یو سے ڈاکٹر پرمود کمار، معروف سکالر اور سینئر تجزیہ نگار پروفیسر ڈاکٹر مجاہد علی منصوری و دیگربھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔