او آئی سی کے نئے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین کاسراج الحق کے نام خط ،امت کے اہم مسائل اور تنظیم کے اعلیٰ مقاصد حاصل کرنے کے لیے دعاؤں کی اپیل

بدھ 14 دسمبر 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)او آئی سی کے نئے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین کا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے نام خط میںاظہار تشکر، امت کے اہم مسائل اور تنظیم کے اعلیٰ مقاصد حاصل کرنے کے لیے دعاؤں کی اپیل۔

(جاری ہے)

قبل ازاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے او آئی سی کے نومنتخب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کو مبارکباد کے پیغام میں امید ظاہر کی تھی کہ نومنتخب سیکریٹری جنرل امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔

خط میں کہا گیا تھاکہ ہمیں امید ہے کہ او آئی سی شام ،کشمیر ، اراکان، بنگلہ دیش، مصر، یمن اور فلسطین کے سلگتے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میںمزید کہا کہ اگر او آئی سی امت کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر کوششیںکرے گی، تو پوری امت کو اپنے شانہ بشانہ پائے گی۔