جونیئر ہاکی ورلڈکپ کلاسیفکیشن میچز، نیوزی لینڈ، کوریا، جاپان اور جنوبی افریقہ کی فتوحات

بدھ 14 دسمبر 2016 20:32

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کلاسیفکیشن میچز، نیوزی لینڈ، کوریا، جاپان اور جنوبی ..
لکھنو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) گیارہویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کلاسیفکیشن میچز میں نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور جنوبی افریقہ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے نویں سے بارہویں پوزیشنز کے کلاسیفکیشن میچز میں جنوبی افریقہ نے آسٹریا کو 4-2 گولز جبکہ نیوزی لینڈ نے ملائیشیا کو 3-1 گولز سے شکست دی، 13ویں سے 16ویں پوزیشنز کے میچز کیلئے جاپان نے مصر کو سخت مقابلے کے بعد 1-0گول جبکہ جنوبی کوریا نے کینیڈا کو 2-1 گولز سے ہرایا۔ نویں سے دسویں پوزیشنز کے کلاسیفکیشن میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ جبکہ 11ویں سے 12ویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن میچ میں ملائیشیا اور آسٹریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :