ْوزیر اعظم محمد نواز شریف 17 دسمبر کو گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کریں گے،کمشنر لاہور ڈویژن

بدھ 14 دسمبر 2016 20:32

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف 17 دسمبر بروز ہفتہ کو گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کریں گے، گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف بھی موجود ہوں گے،کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے حوالے سے انتظامات کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، پی ڈی چوہدری طاہر سلطان، ایم ڈی حبیب کنسٹرکشن کمپنی مختار نذیر و دیگر افسران نے شرکت کی،کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک پاکستان کی ثقافت، تاریخ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ تفریح کے لیے بھی اپنی مثال آپ ہوگا، انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک پر تمام ترقیاتی کام اور آرائش مکمل ہے جبکہ سیکورٹی کے لیے پارک کی اپنی سیکورٹی کے علاوہ پارک کو سیف سٹی پراجیکٹ سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :