جی سی یومیں ہارٹی کلچر سوسائٹی کی جانب سے ڈرائی فلاورز،شرٹ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2016 20:32

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ہارٹی کلچر سوسائٹی کی جانب سے ڈرائی فلاورز،شرٹ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقادکیا گیا جس میںطلباء نے ویسٹ پلانٹس سے تیار کردہ فن پارے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،نامورلینڈ سکیپ آرٹسٹ مصطفی کمال،جی سی یو ہارٹی کلچر سوسائٹی کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان اور شعبہ باٹنی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین بٹ نے طلباء کے فن پاروں کے بے حد سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد پودوں اور پھولوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔