ترکش ریل کنسٹرکشن کمپنی یاپی مرکزی کا پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار

بدھ 14 دسمبر 2016 20:27

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ترکش ریل کنسٹرکشن کمپنی یاپی مرکزی نے پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہارکر دیا،اس سلسلہ میںچیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انورکی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترکش ریل کنسٹرکشن کمپنی کے مڈل ایسٹ کے ڈائریکٹر سلیم احمد کی سربراہی میں سات رُکنی وفد نے شرکت کی، ترکش ریل کنسٹرکشن کمپنی کے مڈل ایسٹ ڈائریکٹر سلیم احمد نے ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کو اپنی کمپنی کی پروفائل اور کارکردگی سے متعلق پریزینٹیشن دی اورپاکستان ریلویز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ترکش ریل کنسٹرکشن کمپنی کی ساکھ کومدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلویز کی جانب سے مکمل تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی،اجلاس کے اختتام پرچیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انورنے ترکش ریل کنسٹرکشن کمپنی کے مڈل ایسٹ ڈائریکٹر سلیم احمد کو ریلوے کی جانب سے سوینئر پیش کیا، اجلاس میں ایڈیشنل جنرل انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت علی چغتائی، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی ، ڈپٹی چیف انجینئر مڈل فرمان غنی ، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمد سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ سطحی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :