محکمہ صحت میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مچھر مار کیمیکل کے تجزیہ کے لئے لیب قائم کی جارہی ہے،ڈی جی ہیلتھ پنجاب

بدھ 14 دسمبر 2016 20:26

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈینگی کے آف سیزن میں تمام متعلقہ محکمے آئندہ ڈینگی سیزن کیلئے ضروری تیاری مکمل کر لیں -فوکنگ مشینوں ، سپرے پمپس کی دیکھ بھال کے علاوہ ڈاکٹرز ، نرسز کی ڈینگی ایکپسرٹس ایڈوائزری گروپ سے ٹریننگ اور سپرے مینوں کو ریفریشر کورسز مکمل کرا لیں- یہ بات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کے دوران کہی- اجلاس میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بھی شرکت کی- اجلاس میں ایم پی اے لبنیٰ فیصل بھی موجود تھیں- ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے اجلاس کو بتایاکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 2558 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے لاہور میں 1084 اور1156 کا تعلق راولپنڈی سے تھا جبکہ اسلام آباد کے 2310 مریضوں کا راولپنڈی کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیا گیا- انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند روزے ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہو رہے اور لاروا میں بھی نمایاں کمی آ گئی ہی-اجلاس میں فیصل آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، اٹک اور ملتان کے افسران اور ڈی سی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی-ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ نئے سیزن کے لئے ڈینگی ریگولیشنز کو ریوائز کرا لیا جائی- اجلاس میں چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم کی سربراہی میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ قائم کرنے کی منظوری دی گئی جو کیمیکل کے مچھر پر اثرات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا اورImmunityچیک کرے گا - ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید نے بتایا کہ لاہور میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے کیمیکل لیبارٹری قائم کی جا رہی ہے جو مچھر مار ادویات کا تجزیہ کیا کرے گی -اس لیبارٹری کے قیام کے لئے PC1 تیار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :